ابنا:امریکی وزير دفاع لیون پنیٹا نےایران کے خلاف کسی بھی کارروائی پر ایک بار پھر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے عالمی اقتصاد اور معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ امریکی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی پابندیوں میں اضافہ کرنا چاہیے ایران کی ایٹمی تنصیبات حملے کے سنگين نتائج برآمد ہونگے اور اس قسم کے اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف فوجی حملے کی دھمکی دے رکھی ہے ادھر ایران نے بھی منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ..............
/169